جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں انجمن تاجرا ن کا ایس ایس پی کے خلاف 17روز بھی احتجاج، پولیس گردی کے خلاف نعرے، اذانیں بھی دی گئیں تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کی جانب سے ایس ایس پی کی زیادتیوں کے خلاف 17روز بھی صرافہ چوک پر صدر احمد علی بروہی، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، صرافہ یونین کے جمال الدین لکھن، حاجی یوسف میمن، مزدور شہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، سریچند بھاؤنانی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے نظام مستوئی، گل حسن ٹالانی، نورمحمد منجھو، بی این پی کے گلاب مینگل، شمس سومرو اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف سخت نعریبازی کی، دھرنے میں مولانا عبدالجباررند، منظور بھٹو کی جانب سے اذانیں بھی دی گئیں، احمد علی بروہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ظلم و زیادتی کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی جب تک ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کے معاملے پر کسی سے بات نہیں ہوگی، ایس ایس پی کو ہٹانے تک تحریک جاری رہے گی صلاح مشورے کے بعد ایک ہفتے کے لئے تحریک ملتوی کی جا رہی ہے ایس ایس پی کو نہ ہٹایا گیا دوبارہ تحریک چلائی جائے گ
