جہلم انجمن شہریان کے بانی ممبران نے 5 دسمبر کو سالانہ الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس) جہلم انجمن شہریان کے بانی ممبران نے 5 دسمبر کو سالانہ الیکشن کروانے کا اعلان کر دیااس حوالے سے قائم مقام صدر شیخ مظفر حسین کی زیر صدارت رہائش گاہ حاجی محمد اصغر پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلان کیا گیا کہ 5 دسمبر کو شاندار چوک مرزا ہسپتال کے سامنے الیکشن کروایا جائیگا، پولنگ کا عمل سہ پہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیگا، جس میں 92 ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے، صدر سینئر نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری،نائب صدر اور سیکرٹری نشر و اشاعت امیدواران ڈاکٹر رشید نیاز کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسد مرزا ڈاکٹر رشید نیاز، ملک امجد علی، ملک محمد اشرف، شیخ مظفر حاجی لیاقت علی، چوہدری محمد سلیمان، راجہ شاہد محمود، خان ظہیر خان، ملک محمد اصغر، راجہ رضوان سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں