اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، چیف ایم سی، ڈی ایم او، ٹریفک مجسٹریٹ، ایس ایچ اوز، ٹریفک انچارج نے شرکت کی۔
چترال(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل رپورٹ کے مطابق چلاس بازار میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر چلاس کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، چیف آفیسر ایم سی، ڈی ایم او، ٹریفک مجسٹریٹ، ایس ایچ اوز، ٹریفک انچارج نے شرکت کی۔چلاس بازار میں ٹریفک جام کے باعث عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مین بازار میں ہتھ گاڑیوں کو مین روڈ پر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔مزید برآں، AC اور DSP مشترکہ طور پر مین بازار کا دورہ کریں گے تاکہ ٹیکسی اسٹینڈ/اڈا کے طور پر استعمال ہونے کے لیے کوئی مناسب جگہ تلاش کی جا سکے۔قبل ازیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے بازار میں کریک ڈاؤن شروع کیا تھا جس کے دوران بڑی تعداد میں ہتھ گاڑیاں اور تجاوزات ہٹا دی گئی تھیں۔ اسی طرح کا کریک ڈاؤن مین KKH پر بھی کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی رکاوٹوں اور پارکنگ کو ہٹایا جا سکے۔
