جیکب آباد میں ویکسینیٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ویکسینیٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں روبیلا اور خسرہ وباء کی ویکسینیشن مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ویکسینیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپگریڈ یشن اور ٹائم اسکیل نہ ملنے کے خلاف سول اسپتال جیکب آباد سے ایک احتجاجی جلوس پرویز علی جمالی، حاکم ٹالانی، منیر وگھن، ارسلاح ابڑو، جاوید پٹھان کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے سول اسپتال کے احاطے میں مطالبات کے حق میں نعریبازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ سندھ کے تمام ویکسینٹرز کو کئی عرصے سے اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل نہیں دیا جارہا جو سراسر ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے 336ویکسینیٹرز کو بحال کرکے پھیلی ہوئی بے چینی دور کی جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویکسینیٹرز کے مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر 15 نومبر سے شروع ہونے والے روبیلا اور خسرہ وباء سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں