جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ اور ان کے گھر والوں پر حملے کے خلاف وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ، ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ اور ان کے گھر پر حملے اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف جیکب آباد کے وکلاء کی جانب سے بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر زاہد حسین سومرو، جنرل سیکریٹری مظفر علی رند، راجا ریاض اختر، عبدالجبارلاشاری، مصری خان جکھرانی، عبدالوحید سدہایو، ذولفقار علی لوھر، رضوان بلوچ، سید اعجاز علی شاہ بخاری کی قیادت میں احتجاج کیا گیا، اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کے ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ پر قاتلانہ حملہ دہشت گردی ہے وکیل اور ان کے اہل خانہ کی ملزمان سے جان کا خطرہ ہے وکیل کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے واضح رہے کے ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ نے ایک مدعی شاہد کی درخواست پر جیکب آباد کے سیشن جج کی عدالت میں اے بی 22 کیس فائل کیا جس پر کیس میں نامزد ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سٹی تھانہ کی حدود میں واقع ایڈوکیٹ اعجاز شاہ کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 سالہ شعیب شاہ، غضنفر شاہ، منصور شاہ زخمی ہوگئے جبکہ سید اعجازشاہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ پر مقدمہ درج ہے ملزمان کو فلفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
