وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور شدید علالت کے بعد صحتیاب ھو گئے ھیں. صحتیابی کے بعد اسلام آباد سے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد پہنچنے پر مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں زیر تعلیم طلباء اور مسلم ھینڈز کے سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا. پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی، ایڈمن مینجر واجد نعیم، پلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک، فنانس آفیسر ذیشان اعظم،آفس انچارج محمد عارف،اور پرنسپل سید تفسیر حیدر نے دیگر سٹاف کے ھمراہ سید ضیاءالنور کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے.بعد ازاں مسلم لیگ “ن”کے صوبائی نائب صدر مستنصر علی گوندل، پریس کلب وزیرآباد کے صدر افتحار احمد بٹ، پریس کلب سوہدرہ کے چئیرمین نجیب اللہ ملک، مہر خالد مجید، محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ، میاں شوکت محمود، میر عامر ایاز، چوہدری عبدالرحمن، کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے مختلف وفود کے ہمراہ سید ضیاءالنور سے ملاقات کی اور صحتیابی پر مبارکباد دی.اس موقع پر سید ضیاءالنور نے کہا کہ ان کی صحتیابی غریب یتیم بے سہارا لوگوں کی دعا سے اللہ کریم کی خاص مہربانی کا نتیجہ ھے.
