ٹریفک پولیس ساہیوال کی جانب سے ٹریفک قوانین و سموگ آگاہی مہم کاانعقاد کیا گیا

Spread the love

چیچہ وطنی(چوہدری آ صف ندیم ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایت پر سرکل چیچہ وطنی میں سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی جانب سے ٹریفک قوانین و سموگ آگاہی مہم بارے لیکچرکاانعقاد کیا گیا۔تفصیل کیمطابق ٹریفک انچارج سرکل چیچہ وطنی امتیاز علی ڈوگر نے دیگر ٹریفک افسران کے ہمراہ مدینہ فلائنگ کوچ اڈا پر ڈرائیورحضرات کوٹریفک قوانین و سموگ آگاہی مہم بارے تفصیلاً بریف کیا-انہوں کہا کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سموگ ایک زہر قاتل دھواں ہے جس کے نقصانات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئےاحتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہیں،لہٰذا اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروائیں۔ سموگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں تیزرفتاری اوور لوڈنگ سے گریز کریں۔ڈرائیورز حضرات لین اور لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی گاڑی چلائیں۔ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام ڈرائیورز حضرات دوران ڈرائیونگ ماسک کا استعمال خود بھی کریں اور مسافروں کو بھی کروائیں۔اس موقع پرشرکاء میں ٹریفک قوانین وسموگ آگاہی پر مبنی پمفلٹ تقسیم کئےاور آخر میں آگاہی واک بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں