جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل میں رشوت کا بازار گرم، گیٹ پر مقرر اہلکار کی زبردستی رشوت وصولی کی شکایات، ملاقات کے لئے آنے والے ہر شخص سے ایک ہزار وصول کیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں رشوت کا بازار گرم ہو گیا ہے گیٹ پر مقرر پولیس اہلکار شہبازکی جانب سے زبردستی رشوت وصولی کی شکایات ملی ہیں قیدیوں سے ملاقات کے لئے آنے والے فی شخص سے ایک ہزار رشوت وصول کی جاتی ہے نہ دینے والے کو قیدی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، قیدیوں سے ملاقات کے لئے آنے والوں سعید علی، رمضان، مسمات خیرا ں اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل میں رشوت خوری اور لوٹمار کا بازار گرم ہے فی قیدی سے جیل میں الگ رشوت لی جاتی ہے جبکہ ملاقات کے لئے آنے والوں سے بھی پیسے لئے جاتے ہیں قیدیوں کے لئے آنے والے سامان میں سے بھی جیل عملہ کٹوتی کرتا ہے آئی جی جیل اس لوٹما راور رشوت خوری کا نوٹس لیکر ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں جیل کو اصلاح گھر کے بجائے اذیت گھر نہ بنایا جائے۔
