جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں کمسن بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود گاؤں امام بخش کیھر میں گھر کے باہر تالاب کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 سالہ وقار کیھر پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر کر ڈوب گیا، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو تالاب سے لاش برآمد ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، کمسن بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 5 سے زائد معصوم بچے نہروں اور تالابوں میں ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
