وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) خسرہ اور روبیلا کی خطرناک بیماریوں سے بچاو کے لئے 9 ماہ سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی قومی مہم کے دوران محمہ صحت کی یونین کونسل 27/3 میں متعین میڈم صبا،سمیرہ،زاہدہ اور ثمینہ پر مشتمل ٹیم نے یو جی نیوز وزیرآباد کے بیورو چیف کی رہائشگاہ پر موبائل کیمپ لگایا جہاں علاقہ کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے علاوہ پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی گئی. اس موقع پر کمیونٹی رضکاروں نے گھر گھر جا کر لوگوں کو حفاظتی پروگرام سے آگاہ کیا اور ان کو موبائل کیمپ تک لانے میں راہنمائی کی.ٹیم کی انچارج میڈم صبا نے بتایا کے موجودہ مہم کے دروان یونین کونسل نمبر 27/3 میں 15000 کے لگ بھگ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے علاوہ پولیو ویکسین پلائی جائیگی علاوہ ازیں سکولوں میں بھی بچوں کو حفاظتی پروگرام سے مستفید کیا جائیگا.
