یوم اقبال کے حوالے سے ’پیغام اقبال اور آج کا نوجوان‘ کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری آ صف ندیم )ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ہڑپہ میوزیم اور ہسٹری سوسائٹی گورنمنٹ کالج ساہیوال کے باہمی اشتراک سے ہڑپہ میوزیم کے آڈیٹوریم میں یوم اقبال کے حوالے سے ’پیغام اقبال اور آج کا نوجوان‘ کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر عمران جعفر کمیانہ اور کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے کی۔ اس موقع پرکیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے تقریب کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہڑپہ میوزیم میں آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ تقریب میں طلباء و طالبات کی طرف سے کلام اقبال پیش کیا گیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہڑپہ میوزیم میں صفائی اور ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بہترین صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں