گلگت بلتستان میں مستقبل قریب میں چائینز حکومت کے تعاون سے بہت سے منصوبے متوقع ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان
گلگت(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چائینز اووسیز کمیونٹی کی جانب سے چائینز سفارتخانے کے تعاون سے اشیاء خوردنوش کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائینز اووسیز کمیونٹی کا رکردار قابل تحسین قرار دیتے ہوئے چائینز سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ چائنہ ہمارا ہمسایہ دوست ملک ہے۔ پاکستان کے ہمیشہ سے چائنہ کیساتھ دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔ ہر مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں چائنہ نے پاکستان کا ساتھ دے کر اپنی دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہم چائنہ کے ہمسایہ ہیں۔گلگت بلتستان میں مستقبل قریب میں چائینز حکومت کے تعاون سے بہت سے منصوبے متوقع ہیں۔ سی پیک دونوں ممالک کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ 10 thجے سی سی اجلاس میں گلگت بلتستان کیلئے رائیکوٹ تا تھاکوٹ سیکشن کو منظور کیا گیا ہے۔مستقبل میں پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی جس سے چائنہ اور ملک کے دیگر صوبوں کو کلین انرجی فراہم کی جاسکے گی۔چائینز سفیر سے حالیہ ملاقات میں کئی منصوبوں پر بات ہوئی ہے جس میں گلگت بلتستان سے پھلوں اور دیگر اشیاء کو چائنہ برآمد کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کا چائنہ کے بڑے یونیورسٹیز کیساتھ جوائنٹ ونچر کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے چائینز یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کیلئے خصوصی سکالر سپ کے حوالے سے چائینز سفیر سے رابطہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چائینز سفارتخانے کے تعاون سے اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔