دینہ(نمائندہ خصوصی) حافظ محمد عطاء الرحمن ایس پی انوسٹی گیشن کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں لو گوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے، عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے، پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کو شاں ہے اس میں کو ئی کا تاہی یا نر می بر داشت نہیں کی جائے گی، ایس پی انوسٹی گیشن حافظ محمد عطاء الرحمن۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راؤ سر دار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق شاکر حسین داوڑ پولیس آفیسر جہلم کی احکامات کی رو شنی میں حافظ محمد عطاء الرحمن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کی مو جو دگی میں سر کل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلے کو عوامی حلقوں نے خوش آئندہ قرار دیا، کھلی کچہری کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کی مو جو دگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جا رہا ہے، عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے، پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، ایس پی انوسٹی گیشن حافظ محمد عطاء الرحمن نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
