میرپورخاص بار کونسل قابل داد وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عوام کی میڈیا سے گفتگو
میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق قابل تعریف قابل داد وکلاء کی جدو جہد رنگ لائی-میرپورخاص ڈویژن کی عوام کا دیرنہ مطالبہ پورا ہواـ عوام کی جانب سے میرپورخاص بار کونسل کو خراج تحسین.گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں سندھ کابینہ کی جانب سے ہائیکورٹ سرکٹ بنچ کے قیام کی منظوری کے بعد میرپورخاص ڈویژن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ـ وکلاء کی طویل جدوجہد رنگ لائی میرپورخاص کو ہائیکورٹ سرکٹ بنچ مل گیا ـضلع کی عوام کی جانب سے میرپورخاص کے وکلاء رہنماؤں میر نعیم تالپور،میر پرویز اختر تالپور، آصف چوہدری، مسعود احمد لغاری، محمد جنید مہر،وقار احمد ملک اور دیگر کو خراج تحسین پیش کررہی ہے جن کی دن رات محنت اور طویل جدوجہد کی وجہ سے آج میرپورخاص ڈویژن کو ہائیکورٹ سرکٹ بنچ کا تحفہ ملا ہے وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ کے قیام کے بعد انصاف کے عمل کی فراہمی میں مدد ملے گی اور مقدمات کے جلد فیصلے ممکن ہونگیں. اور دور دراز سے آنے والوں کو حیدرآباد اور کراچی کا سفر نہیں کرنے پڑے گا دوسری جانب عوامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کو دیکھتے ہوۓ عوام کے دلوں میں روشنی کی ایک امید جاگی ہے کہ لاوارث شہر کے وارث ہونے کا ثبوت دینے والے وکلاء شہر کے دیگر دیرنیہ مسائل پر اس طرح کی تحریکیں چلا کر اس کو اسکا حق دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔انکا مزید کہنا ہے اگر ہم اپنے بنیادی مسائل کے حل کے وکلاء تحریک کی طرح منظم انداز میں جدوجہد کریں تو ہم بہت سے بنیادی مسائل حل کرواسکتے ہیں
