شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو پھانسی دینے کے لیے جے یو آئی کی جانب سے مظاہرہ،

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو پھانسی دینے کے لیے جے یو آئی کی جانب سے مظاہرہ، مارچ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کے لیے ایک احتجاجی جلوس جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا غلام شبیر شیخ، ڈاکٹر عاشق حسین کھوسو، قاری محمد اسلم بنگلانی، عبدالغفار درویش اور دیگرکی قیادت میں جامعہ شمس الہدی کریم بخش سے نکالا گیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر شہید کے قاتلوں کو پھانسی دو، کیس کی سست رفتاری نامنظور جیسے نہیں نعرے درج تھے بعد میں مظاہرین مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مانجھی پور روڈ پر دھرنادیکر روڈ بلاک کر دیا اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسلام علامہ خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو جلد از جلد پھانسی دی جائے شہید کا کیس سست روی سے چلانا خون سے نا انصافی ہے، علاوہ ازیں ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، حاجی محمد عباس بنگلانی، ڈاکٹر عاشق حسین کھوسو، قاری محمد اسلم بنگلانی، جے ٹی آئی کے صدر عبدالغفار درویش، محمد اسماعیل لہڑی، حافظ عبدالشکورنے جامعہ شمس الہدیٰ کریم بخش اور دیگر جگہوں پر 27 نومبر کو شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد اسٹیڈیم لاڑکانہ میں تاریخی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں