جیکب آباد پولیس کا مغوی بازیاب کرانے کا دعویٰ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کا مغوی بازیاب کرانے کا دعویٰ،ملزمان گرفتار نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے 20روز قبل اغوا کئے گئے نوجوان ذاکر لاشاری ولد قاسم کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، ذاکر لاشاری کو باہوکھوسو تھانہ کی حدود مگسی موڑ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا ہر بار کی طرح اس بار بھی پولیس اغواکاروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی پولیس دباؤ کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں