جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے صحافی اور شہری موٹر سائیکلوں سے محروم، چور میڈیکل اسٹور کے تالے توڑ کر نقدی، لیب ٹاپ اور دیگر سامان لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں موٹرسائیکل رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جیکب آباد کے صحافی رجب علی سومر و کی صدر تھانے کی حدود سے سی ڈی موٹر سائیکل چوری ہو گئی اور پریس کلب کے قریب سے کیمرہ مین مشتا ق خارانی کی سی ڈی موٹر سائیکل چور لے اڑے جبکہ آباد تھانے کی حدود علی نواز موڑ کے قریب مسلح افراد نے احسان انڑ سے سی ڈی موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے، شہر میں بڑھتی ہوئی واردتوں کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہو گئے ہیں ایک دوسرے واقع میں جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع دلیپ سچدیو کے جنا ح میڈیکل اسٹور کے تالے توڑ کر چور ڈیڑھ لاکھ نقدی، لیپ ٹاپ، ڈی وی آر اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے۔
