وزیرآباد جامع مسجد ککے زئیاں کے سامنے بجلی کی تاروں کے اوپر جھکے درخت حادثے کا باعث بن سکتے ہیں

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) گورنمنٹ ایم سی ھائی سکول، گرو کوٹھا اور جامع مسجد ککے زئیاں کے سامنے بجلی کی ھائی ٹرانسمشن اور 11 کے وی لائنیں درختوں کے اندر سے گزر رھی ھیں اور سفیدے کے درخت برقی لائینوں کو کراس کرتے ھوئے اوپر جھکے ھوئے ھیں جو کسی وقت بھی خطرناک تاروں کے اوپر گرنے سے کسی اندوہ ناک حادثے کا سبب بن سکتے ھیں . گیپکو حکام وزیرآباد کی غفلت اور چشم پوشی سے مولانا ظفر علی خاں ڈگری کالج، گورنمنٹ ایم سی ھائی سکول، اور دیگر نجی سکولوں کے بچوں کی گزرگاہ اور شاہراہ عام ھونے کی وجہ سے ھزاروں سٹوڈنٹس اور شہری کسی بڑے حادثہ سے دوچار ھو سکتے ھیں علاقہ کے مکینوں اور سماجی حلقوں نے گیپکو حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ مذکورہ لائینوں کی اصلاح کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں