
راولپنڈی /لندن( عارف چودھری ) زینب لا ایسوسی ایٹ کی افتتاحی تقریب گرجا روڈ راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سردار عبد الرازق خان ایڈووکیٹ نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے دستہ مبارکہ سے افتتاح کیا ہمراہ ۔ تقریب میں پاک کشمیر سوشل ویلفیئر سوسائٹی گرجا روڈ راولپنڈی کے صدر سردار قمر اقبال ، جنرل سیکرٹری اعظم کیانی , ناٸب صدر سبیل عباسی ،سابق ایکساٸز انسپکٹر سردار محمد اعظم خان عباسی، صدر چراغ منزل سردار سعید خان عباسی, گرجا روڈ ٹریڈز کے چٸیرمین چوہدری محمد ساجد ، عاٸشہ عباسی ایڈووکيٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان عمر فاروق, راجه وهاج ، زوہیب انوار عباسی ، عبدالباسط خان ، بدر اسرار سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء نے عابدہ سعید عباسی ایڈووکيٹ کی قابلیت کو سراہا اور مزید کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
