آمد کے موقع پر انہوں نے صحافی معین کمالی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انکی عیادت کی۔
میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق میرپورخاص کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک حاجی عبدالغفار، سید ظاہر حسین شاہ اور دیگر کی رائل میڈیا سینٹر آمد-سینئر صحافی معین کمالی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کی عیادت کی-انصاف ویلفئیر ونگ میرپورخاص و نواب شاہ کے ریجنل جنرل سیکرٹری ملک حاجی عبد الغفار،سندھ صحافی سنگت کے مرکزی رہنما سید ظاہر حسین شاہ،معروف سماجی رہنما شبیر احمد راہی،ملازم حسین خاصخیلی اور دیگر نے گزشتہ روز میرپورخاص کے معروف صحافتی ادارے رائل میڈیا سینٹر پہنچ کر روزنامہ آزاد ریاست کراچی کے ایڈیٹر،ممبر گورننگ باڈی میرپورخاص پریس کلب اور سندھ میڈیا فورم کے نائب صدر معین کمالی کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی پیش کی- اس موقع پر ملک حاجی عبد الغفار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معین کمالی اس وقت میرپورخاص سمیت سندھ بلکہ پاکستان بھر میں صحافیوں نمائندگی کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ روزنامہ آزاد ریاست کی پوری ٹیم نے معین کمالی کی قیادت میں قلیل عرصے میں شعبہ صحافت میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے معین کمالی طبعیت کی ناسازی کے باوجود جس محنت،لگن سے اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہ قبل ستائش ہے اس موقع سید ظاہر حسین شاہ خراسانی نے کہا کہ معین کمالی کی میرپورخاص میں صحافتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ معین کمالی کی پورے سندھ میں ایک محنتی، با صلاحیت اور مخلص صحافتی ٹیم ہے جن کو وہ اپنی پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ نہایت ہی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر مولانا مفتی عمران الحق،لعیق احمد کمالی،سید بختیار علی شاہ،محمد اسماعیل خلجی،فرحان علی،طارق راجپوت،عارف چاند، محمد احمد کمالی اور دیگر بھی موجود تھے آخر میں معین کمالی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
