تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر خوگا خیل قوم کے مشران اور عوام نے این ایل سی حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا. احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علمائے اسلام کے مفتی محمد اعجاز شینواری، زکریا شینواری ، معراج الدین شینواری، اسرار شینواری خوگا خیل نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی کا قوم کے ساتھ جعلی ایگریمنٹ ہمیں قدغن منظور نہیں اور تمام مطالبات تسلیم ہونے تک این ایل سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے گی. مشران نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے حوالے سے عملی معاہدہ نہ کیا گیا تو خوگا خیل قوم کے مشران اور عوام ٹرمینل پر زبردستی کام بند کریگی نقصان ہونے کے صورت میں این ایل سی ذمہ دار ہوگی احتجاجی مظاہرے میں این ایل سی حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی.
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معراج الدین شینواری نے کہا کہ خوگاخیل قومی اراضی پر قبضہ کرنا اور مشران کے ہوتے ہوئے منظور نظر افراد کے ساتھ من پسند معاہدہ کرنا جو قومی مفاد کے بر عکس ہے قوم کو ہرگز قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں سے اپیل ہے کہ قوم خوگاخیل پر رحم کرے اور مزید طورخم ٹرمینل پر اس وقت تک کام بند کرے جب تک قوم خوگاخیل کا این ایل سی اور ایف بی آر کے ساتھ واضح معاہدہ نہ ہو جائے اور قومی اراضی کی تعین نہ ہوسکے انکا کہنا تھا کہ این ایل سی دن بدن قومی املاک پر قبضہ کررہے ہیں جو ہمارے ساتھ ناانصافی و سراسر ظلم ہے.
