ٹورنامنٹ میں ضلع بنوں اور ملحقہ اضلاع کے تمام سکولز نے بھرپور شرکت کی۔

Spread the love

ڈسٹرکٹ انٹر ہائی/ ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ بنوں زور و شور سے جاری ہے۔

بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹر ہائی/ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنمنٹ ڈسٹرکٹ بنوں زور و شور سے جاری ہے ٹورنمنٹ میں ضلع بنوں اور ملحقہ اضلاع کے تمام سکولز نے بھرپور شرکت کی ۔ ٹورنمنٹ میں کرکٹ ۔فٹبال ۔والی بال ۔باسکٹ بال ۔ ہینڈ بال ۔بیڈمنٹن ۔ہاکی ۔اتھلیٹکس ۔ رسہ کشی اور بزم ادب کے ٹیموں نے حصہ لیا ۔یاد رہے اس دفعہ ٹورنمنٹ میں ان ٹیموں نے بھی حصہ لیا جو پچھلے ادوار میں یا تو ایک آدھ ایونٹ میں حصہ لیتے تھے یا سرے حصہ ہی نہیں لیتے تھے۔اس تمام کا کریڈٹ ٹورنمنٹ صدر ڈاکٹر عبدالمالک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں۔ سیکرٹری ٹورنمنٹ محمد شعیب خان پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2بنوں اور ان کے ممبران کو جاتا ہے جنہوں نے شب و روز ایک کرکے ٹورنمنٹ کی کامیابی کے لئے کردار ادا کیا۔اور توقع ہے کہ ٹورنمنٹ خوش اسلوبی سے اختتام کو پہنچے گا ۔اس سلسلے میں ٹورنمنٹ ترجمان عبدالحفیظ قریشی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنمنٹ 6 نومبر سے شروع کیا گیا ہے اور انشاءاللہ 25 نومبر کو اختتام کو پہنچے گا اور اس کے بعد ریجن کے مقابلے شروع کئے جائیں گے اور دسمبر میں صوبائی ٹورنمنٹ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں