ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محمد ایوب وزیری کی سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے ملاقات

Spread the love

ملاقات میں نگر بجلی بحران کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

نگر/گلگت(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محمد ایوب وزیری کی سکریٹری واٹر اینڈ پاور سے نگر بجلی بحران کے حوالے سے تفصیلی بات چیت۔محمد ایوب وزیری نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، دیتر پاور ہاؤس کی خرابی اور عملے غفلت اور غیر اطمینان بخش کارکردگی پر انتہائی غم و غصّے کا اظہار کیا۔محمد ایوب وزیری نے بات چیت میں SKADA ٹیم کے ذریعے دیتر پاور ہاؤس کی ٹیکنیکل خرابی کو جلد دور کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔جس پر سکریٹری واٹر اینڈ پاور نے کل ہی SKADA ٹیم کو دیتر پاور ہاؤس کے معائنے کے لیے بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔اور کہا کہ خرابی کو جلد دور کر کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بصورت دیگر بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے 500 کلو واٹ کا جرنیٹر فلفور فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں