ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید ریاض حسین شاہ خراسانی تھے۔
میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ینگ بلوچ فٹبال کلب نے آصفہ بھٹو زرداری فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام شمع گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے آل سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ینگ مسلم کی ٹیم کو صفر گول کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید ریاض حسین شاھ خراسانی تھے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آل سندھ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ یہاں پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منصوب آل پاکستان سطح کا ٹورنامنٹ بھی منعقد کروایا جائے تاکہ پورے پاکستان کے کھلاڑی یہاں آکر کھیل سکیں اور شمع گراؤنڈ کی بہتری اور تزئین و آرائش کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کرکے فنڈز جاری کروائے جائیں گے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان اعزاز ی ایس ایس پی کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری،بحرین گولڈن کے سی او چوہدری نظام آرائیں،خیر النساء مغل، سپاف سندھ کے جنرل سیکریٹری لالا مراد خان،نائب صدر دریا خان مری،عشرت مغل،حنیف میمن،نیاز بلوچ اور دیگر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر سردار ماجد لاشاری، ساجد لاشاری اور انور علی بلوچ(فیفا) کی انتھک محنت کی وجہ سے یہ کامیاب ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچا اور ٹورنامنٹ میں شائقین فٹبال کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملا جس میں سندھ بھر کے نامور کھلاڑیوں نے اپنی کارکرگی کے جوہر دکھائے قبل ازیں فائنل میچ میں ینگ بلوچ نے ینگ مسلم کو صفر گول کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا فاتح ٹیم کے آصف بلوچ نے میچ کے آخری لمحات میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تقریب میں آنے والے مہمانوں کو منتظمین کی جانب سے شال اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے آخر میں مہمان خصوصی سید ریاض حسین شاھ خراسانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے آصف بلوچ مین آف دی فائنل، طارق بلوچ مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے فائنل میچ میں حبیب اللہ خان، عدیل بھٹی،امید علی بھٹو،واحد بلوچ نے ریفریز جبکہ ماسٹر ریاض نے میچ کمشنر کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی۔
