مفتی جعفر حسین ھزاروی چشتی نظامی طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے وصال فرما گئے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )العلماء پروفیسر حافظ مفتی جعفر حسین ھزاروی چشتی نظامی طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے وصال فرما گئے.ان کی نماز جنازہ ایم سی ھائی سکول وزیرآباد کی گراونڈ میں ان کے جانشین علامہ محمد نعیم الرحمان چشتی کی امامت میں ادا کی گئی.نماز جنازہ میں مذہبی سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران ممتاز روحانی شخصیات قانون تعلیم تجارت کے شعبہ سے وابستہ راہنماؤں کے علاوہ تمام شعبہ جائے زندگی سی تعلق رکھنے والے ھزاروں افراد نے شرکت کی. اس موقع پر ممتاز سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی اور دیگر علماء کرام نے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مفتی جعفر حسین ھزاروی علمی اور روحانی میدان میں منفرد اور اعلی مقام کے حامل تھے.اور ان کی شخصیت اہل علاقہ کے لئے باعث فخر تھی. مذہبی علوم میں ان کی تحقیق اہل علم کے لئے انمول اثاثہ ھے.بعد میں مرحوم کو ان کے ادارہ فیضان شہ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے مختص احاطہ میں دفن کر دیا گیا. مرحوم کے لئے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 25 نومبر جمعرات کو مسجد مولوی نور عالم بکر گلہ وزیرآباد میں بعد نماز ظہر ھو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں