جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس کی کاروائی، 6کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم نوروز پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
