ڈگری کالج جیکب آباد میں قائم احساس کفالت کے سروے پروگرام میں بڑے پیمانے پر خواتین سے لوٹ مار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) ڈگری کالج جیکب آباد میں قائم احساس کفالت کے سروے پروگرام میں بڑے پیمانے پر خواتین سے لوٹ مار، نادراکے کمپیوٹر آپریٹر کی جانب سے پیسے نہ دینی والی خواتین کو تنگ کیا جانے لگا، خواتین سخت پریشان تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج میں قائم احساس کفالت پروگرام میں کیے جانے والے سروے میں ضلع کے دور دراز علائقوں کی نادار، بیوہ اور مستحقین خواتین سے نادرا کے عاشق مغیری اور عامر پٹھان اپنے مقررہ ایجنٹوں کی معرفت 1500 اور 2000 روپیہ رشوت لے کر ٹوکن دئے جارہے ہیں یہ سارے ٹوکن نادرا کے ان عملداروں کو واٹس ایپ کے ذریعے نام دے کر حاصل کرکے دونوں ہاتھوں سے خواتین کو لوٹا جارہا ہے پیسے نہ دینے والی خواتین کو روزانہ کے بنیاد پر حاضری کے اوپرحاضری دیکر خواتین کو پریشان کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں