ہونہار طلبہ عائشہ رفیق نے نیشنل یوتھ ایوارڈ حاصل کر لیا۔
عائشہ رفیق کو ایسے پہلے بھی کئی اعزازی سرٹیفیکٹ اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ٹیکسلا(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا واہ کینٹ کا روشن ستارہ واہ کینٹ کا نام روشن کرنے والی ہونہار طلبہ نے”نیشنل یوتھ ایوارڈ” حاصل کر لیا کوہسار کالونی، فیز 1 کے حاجی محمد رفیق کی صاحبزادی عائشہ رفیق نے اردو ادب میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر نیشنل یوتھ ایوارڈ حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔آپ تین کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں اس کے علاؤہ آپ کی متعدد تحریریں امن ،محبت اور خیر سگالی جیسے موضوعات پر قارئین میں بےحد مقبول ہیں۔آپ پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے معاشرے میں پھیلے ہوئے تعصب پر آواز اٹھائی اور Intercaste marriages جیسے نازک اور حساس سماجی مسلئے پر دین اسلام اور معاشرتی اقدار کا موازنہ کرتے ہوئے ،نہایت ہی روشن خیالی سے کتاب لکھ ڈالی جسے بےحد پذیرائی ملی۔آپ نے اپنےسماجی اور علمی کارناموں کی بدولت بہت سے اعزازات حاصل کر رکھے ہیں اور حال ہی میں بیرون ملک ایک تعلیمی ادارے نےآپکو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کر رکھا ھے۔اس وقت آپ پاکستانی معاشرے میں پھیلےہوۓ نسلی اور لسانی تعصب ،عدم مساوات اور معتدد اخلاقی برائیوں کے خاتمے کے لئے قلمی جدو جہد کر رہی ہیں ۔آپ ریڈیو پاکستان اور معتدد ٹیلی ویژن پروگراموں میں سماجی مسائل کے موضوعات پر بطورِ سماجی کارکن، شرکت کر چکی ہیں
