جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیئر فاﺅنڈیشن دینہ کے باہمی تعاون سے ماہانہ راشن تقسیم کی تقریبات

Spread the love

دینہ (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل سماجی فلاحی تنظیم جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیئر فاﺅنڈیشن دینہ کے باہمی تعاون سے علاقہ کی پچاس سے زائد بیوہ خواتین، مستحق اور نادار گھرانوں میں چوتھے ماہانہ راشن تقسیم پروگرام کے حوالے سے ممتاز سماجی راہنما محمد سلیم انور کسانہ انچارج جہلم فورم دینہ برانچ ، صدر وسیلہ ویلفیئر فاﺅنڈیشن دینہ اور ایم ڈی شعور ویلفیئرسنٹر مفتیاں دینہ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب شعور ویلفیئر سنٹر دینہ میں منعقد کی گئی ۔جس میں مہمان خصوصی عابد لطیف چوہان سابق لارڈ میئر مانچسٹر (یوکے)تھے جبکہ چوہدری الیاس احمد گوندل چیف آرگنائزر جہلم فورم ، ڈاکٹر عصمت جاوید ملک صدر جہلم فورم ، چوہدری محمد علی چیئرمین جہلم فورم مڈل ایسٹ برانچ ، سید طاہرمحمود شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری جہلم فورم ، راجہ فرشاد کیانی سینئرنائب صدر جہلم فورم ،طاہر برلاس فنانس سیکرٹری جہلم فورم ، چوہدری قربان حسین سینئر ممبر جہلم فورم ، چوہدری عبدالرزاق آف کنتریلی ممبر الیکشن کمیشن جہلم فورم ،حاجی صفدر علی چوہدری آف کھوکھا چیئرمین صدقہءآب پراجیکٹ وسیلہ ویلفیئرپراجیکٹ جہلم فورم دینہ برانچ،جمیل احمد بھٹی چیئرمین شکایات سیل جہلم فورم،مہر خادم حسین نمبردار مفتیاں ، ارباب عقیل ڈسٹرکٹ واٹر ریسرچ آفیسرجہلم اور حافظ محمد وسیم انور ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس ، رانا محمد مبین سیکرٹری ٹو چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر عہدیداران و اراکین ، علاقہ کی سیاسی و سماجی ممتاز شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقعہ پر تقریب کی میزبان سماجی راہنما محمد سلیم انور کسانہ کے ہمراہ حافظ محمد وسیم انور نے تمام معزز مہمانان گرامی کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا ۔انھوں نے اپنے استقبالیہ خطاب میں وسیلہ ویلفیئر فاﺅنڈیشن جہلم، شعور ویلفیئرسنٹر دینہ اورجہلم فورم دینہ برانچ کی کارکردگی کے بارے میں شرکائے تقریب کو بتایا کہ ماہانہ راشن تقسیم پروگرام کے تحت یہ چوتھی تقریب ہے ۔ خوشنودی خدا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت علاقہ کے پچاس سے زائدبیوہ خواتین، مستحق ، نادار اور غریب گھرانوں میں ہر ماہ پورے مہینے کا راشن باعزت طریقہ سے مفت تقسیم کیا جاتا ہے جس کا دائرہ کار قرب و جوار کی بستیوں تک مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں سنٹر کے قیام کےلئے ایک کنال اراضی مفتیاں کی برادری نے عطیہ کی ہے جہاں دن رات ایک کر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر اس سے فلاحی کمیونٹی سنٹر میں تبدیل کر دیا ہے ۔شعور سنٹر دینہ میں کثیر المقاصد فلاحی پراجیکٹ کے تحت خواتین کو ہنر مند اور باروزگار بنانے کےلئے فری دستکاری سنٹر ، کمپیوٹر سنٹر اور علاقہ کے غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کےلئے فری ڈسپنسری کا قیام شامل ہے نیزصدقہءآب پراجیکٹ کے تحت جن پسماندہ علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل درپیش ہیں وہاں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے ہماری ٹیم تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر کامیابی سے اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔معاشر تی رویوں میں مثبت تبدیلی اور علاقہ کی فلاح و بہبود ہمارا نصب العین ہے۔ اپنے خطاب میں حافظ محمد وسیم انور نے کہا کہ ہمارے تمام ڈونرز اور اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے بھیجے جانے والے فنڈز کی رقم ہمارے پاس بطور امانت جمع ہوتی ہےجو ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ممدو معاون ہے جس پر ہم اپنے تمام ڈونرز کے انتہائی شکر گزار ہیں ۔تقریب سے چوہدری محمد علی چیئرمین جہلم فورم مڈل ایسٹ برانچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک رہنے کے باوجود ضلع جہلم کی اوورسیز کمیونٹی اپنے وطن کی مٹی اور لوگوں سے پیار و محبت کے ساتھ خدمت خلق کےلئے کوشاں ہے ۔تنظیم کے روح رواں سابق تحصیل ناظم جہلم اور صدر جہلم فورم ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے جہلم فورم دینہ برانچ کی قلیل عرصہ میں بے مثال کارکردگی کو سراہتے ہوئے سلیم انور کسانہ کی پوری ٹیم کو دن رات ایک کرکے خدمت خلق کا بے لوث مشن جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔انھوں نے اپنی طرف سے شعور سنٹر دینہ کی فری ڈسپنسری میںہر ماہ ایک فری میڈیکل کیمپ لگانے اور مستحق مریضوں کے چیک اپ و لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی تک مکمل فری سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔سابق لارڈ میئر مانچسٹر یوکے عابد لطیف چوہان نے واضح کیا کہ اپنی مصروفیات کے باوجود پچھلے ڈیڑھ دو سال سے جہلم فورم کا حصہ ہوں ۔انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم انسان کا زیور اور ترقی کا زینہ ہے ۔ علم کی بدولت ہی انسان کو اشرف المخلوقات اور فرشتوں سے افضل ہونے کا مقام حاصل ہے ۔جس سے انسان حقوق اللہ اور حقوق العباد سمجھ سکتا ہے ۔ چیف آگنائزر جہلم فورم چوہدری الیاس احمد گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مڈل ایسٹ اور یورپ سمیت بیرون ملک مقیم کمیونٹی کے افرادنفسا نفسی کے اس مادی دور میں بڑھ چڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔اس خدمت میں میڈیا کا کردار ہماری لئے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کررہا ہے ۔سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری قربان حسین نے اپنے ہیلتھ سنٹر میں مستحق مریضوںکےلئے فری ڈائیلسز کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ۔تقریب سے چوہدری خالد ، سید طاہر محمود شاہ ایڈووکیٹ ، چوہدری عبدالرفیق آف کنتریلی ، طاہر برلاس ، فرشاد کیا نی اور مہر خادم حسین نمبردار و دیگرنے بھی خطاب کیا ۔آخر میں تمام مہمانوں اور میڈیا ٹیم کو شعور سنٹر مفتیاں کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا اور فلاحی سنٹر میںقائم ہونے والے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں