حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے،نواب غوث بخش باروزئی

Spread the love

بے روزگاری اور روز بروز مہنگائی میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔سابق وزیر اعلی بلوچستان

بلوچستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ حکومت وقت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں جو افسوس ناک ہے بے روزگاری اور روز بروز مہنگائی میں اضافے نے ملکی عوام کا جینا حرام کر دیا جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و ستم سے کم نہیں حکومت وقت کے وعدے و دعوے کب تک پورے ہونگے عوامی مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت وقت تماشائی بنی ہوئی ہے اس کی وجہ سے عوام کے دلوں میں موجودہ حکومت سے نفرت پیدا ہوئی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی روکھ تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اشیاء خورد و نوش کی چیزوں میں دوگنا اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے دوسری طرف بے روزگاری نے عوام کو زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت وقت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوامی مسائل بروقت حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں