جیکب آباد ایکسائیز پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی،

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد ایکسائیز پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، مزدا کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران 50کلو چرس سمیت ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ایکسائیز پولیس نے بلوچستان سے سندھ منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے بائے پاس پر تلاشی کے دوران مزدا K5542 کے خفیہ خانوں سے 50کلو چرس برآمد کرکے بنگل ولد عبدالوہاب سکنہ سریاب روڈ کوئٹہ کو گرفتار کر لیا ہے اس سلسلے میں اے ای ٹی او ضیا ء پٹھان نے بتایا کہ چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جو ناکام بنائی ہے واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے جیکب آباد بائی پاس پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں