ڈپٹی چیف نیو یارک پولیس ناصر سلیم ایک قابل اور مخلص پولیس آفیسر ہے۔

Spread the love

جنہوں نے بہترین کارکردگی کی وجہ سے نیو یارک پولیس میں نام کمایا ہے۔پاکستانی کمیونٹی کی میڈیا سے گفتگو

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر ناصر سلیم جو کہ 30 سال سے محکمہ پولیس سے وابستہ ہے جنہوں نے اپنے بہتر کارکردگی کی وجہ سے نیو یارک پولیس میں نام کمایا ہے ناصر سلیم اس وقت نیو یارک پولیس میں ڈپٹی چیف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔پاکستانی نژاد اور 30 سال تجربہ کار ناصر سلیم واحد پاکستانی مسلمان ہے جو اس وقت امریکی نیو یارک پولیس کی 5000 فورس کی قیادت کر رہے ہیں جو پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے پاکستانی کمیونٹی نیو یارک کے ممبران نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ناصر سلیم جیسے افسران ہمارے لئے باعث فخر ہے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہے انہوں نے ہمیشہ جرائم کے خاتمے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہے اور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیو یارک پولیس افسران اور خاص کر ناصر سلیم ڈپٹی چیف نیو یارک پولیس ہر طرح کے موسم اور ہر کمیونٹی میں دن رات اس شہر کی خدمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی اور نیو یارک کے عوام کے دلوں میں ان کیلئے پیار اور محبت ہے پاکستانی کمیونٹی نیو یارک کی ممبران نے کہا کہ ناصر سلیم صاحب کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ڈپٹی چیف نیو یارک پولیس ناصر سلیم صاحب کو اور ترقی کامیابی عطا کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں