جیکب آباد میں ویکسینیٹرز کا مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ویکسینیٹرز کا مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج، دفاتر کی تالا بندی، مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ویکسینیٹرز کی جانب سے اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل نہ ملنے کے خلاف دفاتر کی تالا بندی کرکے ایک احتجاجی جلوس منیر وگھن، پیر بخش سومرو اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعریبازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ویکسینیٹرز کے ساتھ ذیادتیاں کی جارہی ہے دیگر صوبوں میں ویکسینیٹرز کو اپ گریڈ کرنے سمیت ٹائم اسکیل دیا گیا ہے لیکن سندھ کے ویکسینیٹرز کو اس سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں اور برطرف کئے گئے 336 ویکسینیٹرز کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں