مولا بخش سومرو نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں 44ارب کے کرپشن کیس میں چار سال سے انصاف نہیں ملا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں 44ارب کے کرپشن کیس میں چار سال سے انصاف نہیں ملا سپریم کورٹ کے احکامات کو ڈی سی نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے تجاوزات ہٹانے کے لئے نشان لگا نے کے بعد رشوت لیکر نشان پیچھے کر دیا جاتا ہے سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف جیکب آباد کے ضلعی صدر ذیشان پہنور، ارسلان میمن بھی موجود تھے مولا بخش سومرو کا مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد کے قومی حلقے پر دوبارہ گنتی پر اعتراض نہیں ہے سکھر ٹریبونل نے جو حکم دیا ہے اس پر عمل کیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا شہر کی 101پولنگ اسٹیشن پر مخالفین کو عوام نے مسترد کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملیحہ ملک نے بااثروں کی سرکاری املاک پر تجاوزات کے خلاف درخواست دی معراج ہوٹل تو مسمار کردیا گیا لیکن حرمین ہوٹل کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی تجاوزات آپریشن بلا امتیاز کیا جائے لیکن جیکب آباد کے ڈی سی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے بجائے سیاسی بنیادوں پر کاروائیاں کررہی ہیں جو کسی صورت قبول نہیں سپریم کورٹ اسکا نوٹس لے، ڈی سی نے تجاوزات مسمار کرنے کی آڑ میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے کرپشن کے ثبوتوں کے ساتھ نیب اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں