محمد عبداللہ حمید گل کی لاہور میں معروف صحافی مجیب الرحمان شامی سے ملاقات۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آذادی اظہار رائے اور صحافت کے معیار و کردار کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
لاہور(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گُل کی لاہور میں معروف سینیئر صحافی و کالم نگار مجیب الرحمان شامی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔دونوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی و معاشی صورتحال، آذادی اظہار رائے کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور ملک میں صحافت کے معیار و کردار پر خصوصی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون بن چکا ہے لیکن صحافتی برادری میں موجود تقسیم، اور چند مخصوص صحافیوں کا اپنی من پسند سیاسی پارٹیوں کی ترجمانی و پیشہ ورانہ امور میں جانبداری نے صحافت جیسے معزز پیشے کا نہ صرف تقدس پامال کیا بلکہ اس چوتھے ریاستی ستون کو کمزور کرنے کا باعث بھی بنا۔ملاقات میں محمد عبداللہ حمید گُل نے مجیب الرحمان شامی کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
