ذیشان ظہور کا قتل پاکستان کے تمام پبلیشروں کا قتل ہے،عبدالستار عاصم

Spread the love

اسلام میں ایک انسان کو قتل کرنا ساری انسانیت کو قتل کرنے کے برابر ہے۔سکالر و چیئرمین قلم فاونڈیشن

لاہور(سپیشل رپورٹر)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سکالر علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن نے ممتاز پبلشرز اور فکشن ہاوس کے سربراہ ظہور احمد خان کے جواں سال بیٹے ذیشان ظہور کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان ظہور کا قتل پاکستان کے تمام پبلشروں کے قتل کے مترادف ہے۔اسلام میں ایک انسان کو قتل کرنا ساری انسانیت کو قتل کرنے کے برابر ہے۔علامہ عبدالستار عاصم نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ ذیشان ظہور کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے چوراہے پر پھانسی دی جائے۔ابھی تک ذیشان ظہور کے قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوئے یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
چیئرمین قلم فاؤنڈیشن نے کہا کہ پاکستان کے تمام پبلیشر اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔اور یہ احتجاج سپریم کورٹ تک بھی جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال اربوں روپے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خرچ کئے جاتے ہیں جو کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی ہے اسی طرح انصاف فراہم کرنے والے اداروں کع بھی بے پناہ وسائل سے نوازا جاتا ہے لیکن عوام کو نا ہی تحفظ ملتا ہے اور نا ہی انصاف۔ لہذا پاکستان کے تمام پبلیشروں کا مطالبہ ہے کہ ذیشان ظہور کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے پھانسی کے گھاٹ پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب نا کر سکے ۔
علامہ عبدالستار عاصم نے پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس احتجاج میں شامل ہو کر ذیشان ظہور کے قتل کی مذمت کریں ۔اور انصاف کے حصول میں لواحقین کا ساتھ دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں