پشاور،صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خواہ شریف اللہ خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

Spread the love

خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع میں قومی ووٹرز ڈے شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

اس موقع پر قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں منعقد ہوئی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں قومی ووٹرز ڈے شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ صوبائی سطح پر بڑی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں منعقد ہوئی پشاور یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین شہید سہروردی مہمان مقرر تھے۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پورشرکت، آخر میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،7 دسمبر، 2021 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی سالانہ نظرثانی پر کام شروع کرکے گھر گھر تصدیقی مہم شروع کردی ہے جو 21 دسمبر 2021 تک جاری رہیگی،یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا جناب شریف اللہ نے قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پشاور یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین شہید سہروردی مہمان مقرر تھے۔تقریب میں جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، ایڈمن، و الیکشن خیبر پختونخوا،اور دیگر افسران پروفیسرز، ایڈورڈز کالج ، اسلامیہ کالج، گورنمنٹ کالج و فرانٹئیر کالج فار وویمن کے طلبہ و طالبات سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، انہوں نے کہا۔ کہ ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان ہر سال 7 دسمبر کو ووٹروں کے قومی دن کے طور پر منا رہا ہے۔ تا کہ قوم کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جمہوری عمل میں شرکت کو یقینی بنا یا جا سکے۔انہوں نے کہا، کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایاکہ انتخابی فہرستوں میں گھر گھر تصدیقی مہم کے دوران سیاسی جماعتیں و سول سوسائٹی تصدیق کنندہ گان سے تعاون کریں، تا کہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار ہوسکیں،انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں 19دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے شفاف انداز میں کرانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں،جناب شریف اللہ نے مزید بتایا کہ پولنگ کے دن استعمال ہونیوالا انتخابی مواد متعلقہ اضلاع کو فراہم کیا گیا ہے،جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور مانیٹرننگ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے پر کئی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ سمیت امیدواروں کو نوٹس بھجوا کر کار روائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام طبقات بشمول مرد و خواتین اور معذور افراد کی انتخابی عمل میں شرکت یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا۔ کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ا نتخابات سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ووٹوں کی شرح بڑھانے کے لئے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں فعال کی گئی ہیں۔تا کہ عوام اور ووٹروں کو ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی۔کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں تعاون کریں تاکہ صوبے میں آئیندہ عام انتخابات شفاف انداز میں منعقد کرائے جاسکیں، پشاور یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین شہید سہروردی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ووٹ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی، اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس دن کو منانے سے عوام میں ووٹ سے متعلق آگاہی پیدا ہوگی،انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی شفافیت کے حوالہ سے کئے گئے ممکنہ اقدامات کو بھی سراہا۔ اور کہا کہ ہم سب کو الیکشن کمیشن کے ساتھ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرنا چاہئے.اس سے پہلے جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا جناب محمد فرید آفریدی نے اپنے کلمات میں شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا۔کہ آج کا یہ دن اس لحاظ سے ایک اہم اور تاریخی ہے۔کہ آج ہی کے دن یعنی 07دسمبر 1970کو پاکستان کے پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔جن کی بنیاد پر ہمارا 1973کا پہلا متفقہ آئین بنا۔ اور سینیٹ (ایوان بالا) کا قیام وجود میں لایا گیا۔آخر میں تمام شرکاء نے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی قیادت میں آگاہی واک میں شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف بینرز اُٹھائے ہوئے تھے۔جن پر ووٹ کی اہمیت اُجاگر کی گئی تھی۔یاد رہے۔کہ عوام میں ووٹ کی اہمیت اُجاگر کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں قومی ووٹرز ڈے شایان شان طریقے سے منا یا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں