چیف سیکرٹری آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، ائی جی پولیس معظم جاہ انصاری، ائی جی ایف سی صلاح الدین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ تیمور عباس)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے،خواتین سمیت حساس پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے، افراد باہم معذوری سمیت دیگر محروم طبقات کو پولنگ اسٹئیشنوں میں خصوصی توجہ دی جائے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا چیف سیکرٹری آفس میں جائزہ اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق پر بلا امتیاز عمل در آمد یقینی بنایا جائے،خواتین سمیت حساس پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے، افراد باہم معذوری سمیت دیگر محروم طبقات کو پولنگ اسٹئیشنوں میں خصوصی توجہ دی جائے،یہ بات سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے آج پشاور میں چیف سیکرٹری آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش،انسپکٹر جنرل آف پولیس،معظم جاہ انصاری، انسپکٹر جنرل ایف سی صلاح الدین خان ،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن،صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا شریف اللہ،سیکرٹری بلدیات، خیبرپختونخوا ،جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر،الیکشنز محمد فرید آفریدی،جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، ایڈمن محمد جاوید خان اور دیگر افسران نے شرکت کی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت انتظامیہ کی الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کی پابند ہے،لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام، ووٹروں، اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انھیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جائیں اور الیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق پر بلا امتیاز عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اب تک خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابی عمل کے دوران 487 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، اور جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جائے کہ وہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی ہداییات پر عمل در آمد یقینی بنائیں، جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر تمام محروم طبقات اور بال خصوص خواتین کے لئے مناسب سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیں،سیکرٹری حمید نے کہا کہ انتخابی مواد کی تقسیم اور ٹرانسپورٹیشن کا بھی مناسب بندوبست اور سیکورٹی کا انتظام کیا جائے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نتائج مرتب کرتے وقت ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر میں بھی خاطر خوا سیکورٹی انتظامات کئے جائیں، انہوں اجلاس کے انعقاد پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا،اور مجموعی طور پر انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سیکورٹی کے حوالہ سے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیادہ حساس،حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنوں میں اسیکورٹی کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے،اور جہاں ضرورت پڑیگی وہاں ریزرو سکواڈ اور دیگر اضلاع جہاں انتخابات نہیں ہو رہے ہیں، سے کمی کو پورا کیا جائیگا، آئی جی ایف سی نے بتایا کہ جہاں ایف سی کی تعیناتی کی ضرورت ہوگی وہ پولیس کے ساتھ ملکر پورا کیا جائیگا، تاکہ یہ بلدیاتی انتخابات پر امن طریقے سے تکمیل کو پہنچ جائیں، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتیا کہ انتخابات کے انعقاد کے لئے ان کا محکمہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ انتخابات بہتر طریقے سے مکمل ہو جائیں گے،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، اور توقع ظاہر کی کہ انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے۔
