سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب وقار حسین نے ساہیوال میں ریچ ایوری ڈور مہم دوسرے مرحلہ کا جائزہ

Spread the love

ساہیوال 14دسمبر(چوہدری آصف ندیم آرائیں)ضلعی انتظامیہ کورونا ویکسین مہم کے دوسرے مرحلہ کے دوران حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے اہداف حاصل کرنے کے لئے مصروف عمل ہے-سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب وقار حسین نے ساہیوال میں ریچ ایوری ڈور مہم دوسرے مرحلہ کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا
اور ڈی سی دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اس موقع پر انہیں دوسرے مرحلہ بارے بریفنگ دی-اے ڈی سی آر عاصم سلیم،اے سی ہیڈ کوارٹر،محکمہ صحت,تعلیم،کالجز و دیگر محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر ویکسین ناگزیر ہوچکی ہےحکومت نے ہر شہری کو ویکسین لگانے کیلئے گھر گھر مہم کا آغاز کررکھا ہےتمام محکمہ ہدف کا حصول یقینی بنائیں-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ کورونا ویکسین اور پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیںتعلیمی اداروں،پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر ویکسینیشن کیلئے خصوصی فوکس ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں