ٹورازم آفیسر ساہیوال منصور نبی نور نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں

Spread the love

ساہیوال (چوہدری آصف ندیم آرائیں )ٹورازم آفیسر ساہیوال منصور نبی نور نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور صوبہ بھر میں سیاحت کے فروغ کے لئے پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں سکول وکالجوں کے بچوں کے لئے خصوصی تفریحی ٹور پیکج، معیاری بسوں کی فراہمی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک سکول کے طلبہ کی ٹور پر روانگی کے موقع پر کہی جس کا انتظام ٹورازم کے مقامی دفتر نے کیا ھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دے کر ہی پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کے لئے نوجوانوں کی اس شعبے میں شمولیت انتہائی اہم ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت کو فروغ ملتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں