چینی بنانے والوں نے اسے مہنگا کرنے کیلئے گٹھ جوڑ کیا، انہیں سزا دی جائے، حکومتی کمیٹی کی سفارش

Spread the love

حکومتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ چینی بنانے والوں نے چینی مہنگی کرنے کیلئے گٹھ جوڑ کیا۔ انہیں سزا دی جائے۔ تاہم اس حوالے سے کہ سزا دی کس کو جائے؟ کارٹلائزیشن بنایا کس نے؟ رپورٹ خاموش ہے۔ کسی کا نام نہیں لیا۔ کسی کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا۔ وزیراعظم نے کابینہ میں پیش رپورٹ پبلک کرادی اور کہا کہ تین ہفتوں میں اس رپورٹ پر عوامی رائے لی جائے۔ رپورٹ میں میڈیا کے ذریعے لوگوں کو چینی کم استعمال کرنے کی آگاہی دینے اور کارٹل کیخلاف کارروائی کیلئے مسابقتی کمیشن کو طاقتور بنانے کی سفارش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں