زارا نور عباس نے قومی ایئر لائن کو بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کسی حادثے کا انتظار کیا جارہا ہے

Spread the love

معروف اداکارہ و ماڈل زارا نور عباس نے قومی ایئر لائن کو بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کسی حادثے کا انتظار کیا جارہا ہے۔اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں پی آئی اے میں مسافروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں کہا کہ کیا اس ایئر لائن پر پہلے ہی پابندی لگائی جا سکتی ہے؟خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں جہاز کے چلتے ہی زوردار آوازیں آنے لگیں جس کے بعد مسافروں نے احتجاج کرکے طیارہ رکوادیا اور اتر گئے۔اس پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ پورا راستہ اللہ اللہ کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں