چوہدری آصف ندیم آرائیں
مورخہ 16.12.2021 ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کے ہمراہ تینوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز،ایس پی سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کیا
اجلاس میں آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے ساہیوال ریجن کے امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں شامل افسران سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قائداعظم برسی،کرسمس ڈے اور سال نو کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا
ہوائی فائرنگ اور ون وہیلنگ کی روک تھام کے حوالے سے سختی سے حکم دیا
عوام الناس کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں۔آر پی او ساہیوال
ڈی پی او پاک پتن اور اوکاڑہ نے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شمولیت کی
ترجمان۔آر پی او آفس ساہیوال