لیبر ہسپتالوں کو بہت جلد صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کریں گے۔شوکت یوسفزئی

Spread the love

ملازمین کے بچوں کیساتھ ساتھ عوام کو بہترین طبی اور دیگر سہولیات مہیا کی جائے۔صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں مزدوروں کیلئے قائم ہسپتالوں میں بہترین معیاری ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی تر جیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کیساتھ سیکنڈ شفٹ کا نظام جلد شروع کی جائے۔عوام کی آگاہی کیلئے میڈیا کے ذریعیایک تشہیری مہم چلائی جائے تاکہ عوام کو ان ہسپتالوں کی سہولیات کے بارے میں علم ہو۔لیبر ہسپتالوں کو بہت جلد صحت انصاف کارڈ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں ہسپتالوں میں معیاری ادویات اور سیکنڈ شفٹ نظام شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔سیکر ٹری لیبر اکبر خان،ڈائرکٹر جنرل ای ایس ایس آئی انور خان، ڈائریکٹر میڈیکل ہسپتال ڈاکٹر نائلہ کہکشاں، ڈاکٹر سیما نور، ڈاکٹر یاسر عامر، ڈاکٹر دردانہ گائنا کالوجسٹ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ صوبے میں قائم کوہاٹ سنٹر ہسپتال اور مختلف دیگر ہسپتالوں میں مزید بہتری اور اصلاحات لارہے ہیں۔اجلاس نے بتایا کہ محکمہ کے ہسپتالوں میں مختلف سپیشلسٹ ڈاکٹرز، گائینی اور سرجنز ڈاکٹرز کی سہولیات موجود ہیں۔اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ملازمین کے بچوں کیساتھ ساتھ عوام کو بہترین طبی اور دیگر سہولیات مہیا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس ایک کمیٹی مقرر کریں تاکہ وہ دوسرے بہترین ہسپتالوں کا دورہ کرکے انکے طرز پر ایک ماڈل تجویز کریں اور اسی طرز پر ان ہسپتالوں میں وہ نظام رائیج کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی خصوصی نگہداشت کیلئے ان ہسپتا لوں میں انکیو بیٹرز کی سہولیات مہیا کی جائے۔اجلاس کو اپنی سفارشات ایک ہفتے کے اندر مکمل کرکے رپورٹ جمع کرنے اور اس مہینے کے اگلے ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں