ساہیوال18دسمبر(چوہدری آصف ندیم آرائیں) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ضلع سے ہاکی کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے اور شہریوں کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ضلعی سطح پر ٹورنامنٹ کرانے کا حکم دیدیا-اس ضمن میں ہاکی اسٹیڈیم میں ڈی سی الیون اور ایمبیسیڈر الیون کے درمیان نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا-جس میں ڈی سی الیون کو ایمبیسیڈر الیون نے ایک گول سے شکست دیدی سنسنی خیز مقابلہ میں ڈی سی الیون کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی- ڈپٹی کمشنر نمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے میچ سے قبل ان کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اولمپئینز قمرضیاء،محمد سرور،ڈی ایس او چوہدری عبدالقیوم، انٹرنیشنل ہاکی پلئیر شہزادہ عالمگیر اور شائقین کھیل کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی- میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آرگناٙزرز میں انعامات تقسیم کئے- ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے عملی کام کررہی ہےساہیوال سے ہاکی کے کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا قومی کھیل کو اقوام عالم دوبارہ نمایاں مقام دلانے کے لئے نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے-انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس کھیل کی سرپرستی جاری رکھے گی ہائی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کے لئے پنجاب حکومت سے درخواست کروں گا-
