صدر پی ٹی آئی اسپین شیراز بھٹی کی مشیر وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ھیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ ایوب آفریدی سے ملاقات

Spread the love

رپورٹ محسن خان نیوز بارسلونا
صدر پی ٹی آئی اسپین شیراز بھٹی کی مشیر وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ھیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ ایوب آفریدی سے سابق صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شہباز ملک کاشف ندیم اور نورالامین بٹ چیئرمین عشر وزکوات کمیٹی کے ھمراہ ملاقات
جسکے دوران اوورسیز کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ایوب آفریدی صاحب کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور دورہ اسپین سے واپسی پر جس طرح سے مشیر اوورسیز ایوب آفریدی صاحب نے فوری طور (اسپین پاکستان) ڈبل نیشنیلٹی کا معاملہ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں فوری طور پر ڈسکس کیا اس کے لئے انکا شکریہ ادا کیا
اسکے علاوہ کرسچن کمیونٹی کے فیصل آباد اسکول کے رقبہ پر واساکی طرف سے قبضہ کو واگزار کروانے کے لیے باقاعدہ درخواست پیش کی اور اس کے علاوہ گزشتہ آٹھ برس سے سعودیہ کی ایک مقامی عدالت کی طرف سے ملک نہ چھوڑنے کے حکم کی وجہ سے وھاں پر پھنسے ھوئے ایک پاکستانی فیاض احمد کے لئے بھی باقاعدہ درخواست پیش کی گئی جس پر مشیر اوورسیز نے یقین دلایا کے وہ پوری کوشش کریں گے کہ ان معاملات کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اس کے علاوہ اسپین میں پاکستانی بنک کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں مشیر وزیر اعظم نے وفد کو آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں