آکسفورڈ پوٹھوہاری محفل

Spread the love

زبان اور ثقافت کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتی ہے ۔ دیار غیر میں مقیم پوٹھوہاری باشندے اپنی تہذیب سے جڑے رہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ تعلیم کے حوالے سے عالمی۔ ہرے یافتہ درسگاہوں کے شہر آکسفورڈ میں منعقد ہونے والی ایک ایسی ہی ہوٹھوہاری تقریب کا احوال بتا رہے ہیں مسرت اقبال رپورٹ ۛ

تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ یہاں مقیم پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہریوں کی جانب سے آئے روز منعقد کی جانے والی ثقافتی تقریبات کئ وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے ۔ ان تقریبات کے راستے وہ نہ صرف اپنی نئی نسل بلکہ دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کو بھی اپنی ثقافت سے روشناس کرواتے ہیں ۔ پاکستان کمیونٹی سینٹر آکسفورڈ میں منعقد کی جانے والی پوٹھوہاری زبان میں یہ محفل موسیقی بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے ۔

تقریب میں نہ صرف آکسفورڈ بلکہ گردو نواح میں رہائش پذیر پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہریوں سمیت دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بہت بڑے تعداد نے شرکت کی۔۔
رات گئے تکُ جاری رہنے والی محفل میں حاضرین ستار کی دھنوں پر سر دھنتے رہے۔ اور فنکاروں پر جی بھر کر داد و تحسین کے ڈونگڑے برسائے۔

تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایسی ثقافتی تقریبات ہمیں وطن اور اپنے آبائی علاقوں سے دوری کا احساس کم کر دیتی ہیں ۔ اور ان تقریبات میں شامل ہونے والی ہماری نئی نسل جنھوں نے اپنی زمین کو کبھی اپنی آنکھوں سے دیکھ کر محسوس نہیں کیا وہ بھی اپنی ثقافت سے روشناس ہوتے ہیں ۔ اور اس طرح انھی ان کے آباو اجداد کے حوالے سے بھی آ گاہی ملتی رہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں