اسٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی

Spread the love

تربیتی ورکشاپ نشست مسز شایان ملک، بیرسٹر زہرہ ویوانی اور رابعہ نظامی نے چلائی۔

کراچی(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ چلڈرن پر 01 روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔سیف آور چلڈرن فاؤنڈیشن کی صدر مسز شایان ملک، بیرسٹر زہرہ ویوانی، مسٹر راسخ اسماعیل، مسٹر حسین زیدی اور مس رابعہ نظامی نے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔مسز سارہ جاوید اسسٹنٹ کمشنر ساؤتھ مہمان اعزازی تھیں جنہوں نے ایک قیمتی لیکچر دیا اور سامعین کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا ویمن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن سیل کراچی کی کل 35 لیڈی پولیس افسران نے اس تربیتی ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔آخر میں مہمان خصوصی مسز سارہ جاوید اسسٹ کمشنر ساؤتھ کراچی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں