بیس افراد نے حملہ کرکے وکیل سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز وزیرآباد ) بیس افراد نے حملہ کرکے وکیل سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا.تفصیلات کے مطابق محلہ ٹھٹھی آرائیاں میں غلام اویس، ادیب اور پھجہ نامی اشخاص نے اپنے بیس مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دانش مسعود ایڈووکیٹ کے زیر تعمیر مکان پر دھاوا بول دیا اور مکان کے تعمیراتی کام میں مصروف ٹھیکیدار کلارس مسیح کو زدوکوب کرنا شروع کردیا موقع پر موجود سیاسی سماجی راہنماء عتیق مہر اور دانش ایڈووکیٹ نے بیچ بچاو کی کوشش کوشش کی تو حملہ آوروں نے ان کی بھی پٹائی کردی شدید زدوکوب کرنے سے عتیق مہر،کلارس مسیح اور دانش کو چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال لے جایا گیا ڈاکٹر نے اپنی رپورٹ میں تشدد کی تصدیق کردی . دانش مسعود ایڈووکیٹ نے میڈیکل رپورٹس کے ساتھ تھانہ صدر وزیرآباد کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ھے کہ حملہ آور مذکوران مکان کے تعمیراتی ٹھیکیدار کلارس مسیح سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائیل فون بھی چھین کر لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں