کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

Spread the love

راچی میں ہونے والے بم دھماکے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ دھماکا نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں